Live Updates

پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے‘ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنا جانتا‘ اسحاق ڈار

پیر 16 جون 2025 22:05

پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے‘ پاکستان ایک ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) ایوان بالا میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے‘ پاکستان ایٹمی قوت ہے تاہم ایک ذمہ دار ملک ہے جو اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے‘اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان سے متعلق بیان 2011کا ہے جبکہ امریکی صدر کا پاکستان سے متعلق بیان فیک ہے‘پاکستان ایران کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کو ایوان بالا میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ گذشتہ چند دنوں میں بے پناہ جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہے تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بیان دیا ہے اور دفتر خارجہ محتاط انداز میں تمام تر حالات کا جائزہ لے رہا ہے انہوں نے کہاکہ گمراہ کن خبروں کی بھرمار ہے کل صدر ٹرمپ کا کلپ بھی آرٹیفیشیل طریقے سے بنایا گیا ہے یہ بچوں کا کھیل نہیں بلکہ ایک جنگ ہے انہوں نے کہاکہ ہم امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کے حق میں ہیں اور 15جون کو بھی مذاکرات طے تھے مگر 13جون کو اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے اس موقع پر واضح موقف اپنایا ہے یو این سیکورٹی کونسل کی میٹنگ ہوئی اور اس میٹنگ میں ایران کے سفارتکار نے چار ممالک کا شکریہ ادا کیا جن میں پاکستان بھی شامل ہے انہوں نے کہاکہ میں ایران کے وزیر خارجہ سے بات کی ہے انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیل کو جواب دیں گے اور اس کے بعد مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے کہاکہ اب بھی وقت ہے اگر اسرائیل کو روکا جائے تو ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے انہوں نے کہاکہ ایران حالت جنگ میں ہے وہاں پر ہمارے طلباء اور زائرین بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ہم نے فوری طور پر وزارت خارجہ میں کرائسس منجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ابھی تک 251طلباء کو وہاں سے نکالا ہے اور 500کے قریب زائرین ہیں انہوں نے کہاکہ ہم دیگر ممالک کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں ایران کے 30ہزار حاجیوں کو بھی پاکستان کے راستے ایران بھجوائیں گے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے بھی ایرانی حجاج کو مہمان بنایا ہے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ایرانی جنرل کی جانب سے ایک بیان منسوب ہے جو ڈیلی میل نے بھی چھاپی ہے یہ جھوٹی خبر ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ریجن میں آمن کیلئے ایٹمی دھماکے کئے ہیں ہم نے ہندوستان کی جارحیت اور بالا دستی کو خال میں ملا دیا ہے اور انڈیا نے جنگ بندی کی اپیلیں کیں ہم نے کسی کو بھی نہیں کہا ہے کہ جنگ بندی کرا دیں انہوں نے کہاکہ ایٹمی حملہ بین الاقوامی قوانین کی بہت بڑی خلاف ورزی ہے ہمیں جھوٹی خبروں سے بچنا چاہیے ہم ایٹمی قوت ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ہم ذمہ دار ملک ہیں ایٹمی طاقت ملک کی سلامتی کیلئے ہے اور ہماری جانب سے کسی نے بھی ایسا بیان نہیں دیا ہے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ قائد ایوان نے کہاکہ نتن یاہو کا انٹریو 2011کا کلپ ہے یہ اسرائیل کی ذہنیت ہے اور وہی شخص آج بھی اسرائیل کا حکمران ہے ہمیں اس کو ہلکا نہیں لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ یہ صیہونی اور آر ایس ایس کی سوچ ہے جو سالوں سے چلتی ہے انہوں نے کہاکہ جو لوگ آج ایران کے ساتھ کر رہے ہیںو ہ پاکستان کے ساتھ بھی کریں گے پوری دنیا کو پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہضم نہیں ہورہا ہے اور ہمیں ہر قسم کے حالات کیلئے تیار رہنا چاہیے جس پر قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی اپنے دشمن کو ہلکا نہیں لیا ہے انہوں نے کہاکہ جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے انہوں نے کہاکہ ہم ملک کی سلامتی کیلئے ایک ہیں اگر اسرائیل نے کسی بھی قسم کی جارحیت کا سوچا تو اس کو سخت جواب دیا جائے گاانہوں نے کہاکہ ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں اور ہندوستان کی جانب سے جو بھی حرکت ہوگی اس کا سخت ترین جواب دیا جائے گا اس موقع پر چیرمین سینیٹ نے کہاکہ موجودہ صورتحال پر وزارت داخلہ میں ایک ترجمان ہونا چاہیے جو صورتحال پر فوری طور پر جواب دے جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ وزارت میں 24گھنٹے ترجمان موجود ہے جو بریفنگ بھی دیتے ہیں اور ہر قسم کے سوالوں کا بھی جواب دیتے ہیں۔

۔۔۔۔اعجاز خان
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات