Live Updates

گ*حکمرانوں کی ترجیحات ذاتی مفادات کی بجائے قوم کی خدمت ہونی چاہئے،قاری یعقوب شیخ

ش*مرکزی مسلم لیگ عوام کے جائز حقوق کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہے، حافظ خالد نیک

جمعرات 12 جون 2025 20:20

۲لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات ذاتی مفادات کی بجائے قوم کی خدمت ہو گی تو پاکستان بہتری کی جانب جائے گا،حکمرانوں کی اپنی تنخواہوں میں اضافے کی فکر ہے لیکن بجلی بلوں کی وجہ سے خود کشیاں کرتی عوام کی فکر نہیں، مرکزی مسلم لیگ عوام کے جائز حقوق کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہیں، صوبائی بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے پارٹی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں مرکزی مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو اقتدار کے لئے نہیں بلکہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میدان میں آئی،خدمت کی سیاست ہمارا منشور ہے،اسی پر عمل پیرا ہیں،وفاقی بجٹ میں حکمرانوں نے عوام کو نظر انداز کیا،موجودہ حکومت عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل بن چکی ہے، وزیر خزانہ کا یہ کہنا کہ اگر قانون سازی نہ کی گئی تو مزید 400 سے 500 ارب روپے کے ٹیکس لگانے پڑیں گے، غربت میں پسی عوام کومزید کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ حکومت ہر کام قرضے لے کر کیا جا رہا ہے اور ان قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا،حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی سزا عوام کو کیوں دی جا رہی ہے، 312 ارب روپے کے اضافی ٹیکس دراصل مہنگائی کا طوفان ہیں، جو عام شہری کی زندگی مزید اجیرن بنا دیں گے، سپر ٹیکس میں کمی کر کے اشرافیہ کو رعایت دی جا رہی ہے جبکہ عام آدمی سے ہر نوالہ چھینا جا رہا ہے،حکومت فی الفور یہ عوام دشمن بجٹ واپس لے اور ایسی معاشی پالیسی وضع کرے جس میں غریب کے لیے ریلیف ہو، اور امیر طبقے پر حقیقی ٹیکس عائد کیے جائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات