) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اپنے ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور مراعات دلوانے کیلئے کوشاں

جمعرات 12 جون 2025 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اپنے ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور مراعات دلوانے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے اب تک کئی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے آج چیمبر اور تاج ہونڈا موٹر سائیکل ڈیلرز سرگودھا روڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر کے ممبران کو موٹر سائیکل کی خریداری پر ہونڈا کمپنی کی طرف سے ملنے والی مراعات کے علاوہ ایک سال کیلئے فری ٹیوننگ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی جبکہ انجن کی ٹیوننگ ، اوورہالنگ ، جنرل مینٹینس اور پارٹس کی خریداری پر بھی رعایت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خریداری کیلئے ادائیگی کے پانچ دن کے اندر اندر موٹر سائیکل فراہم کر دیا جائے گا۔ اس مفاہمتی یادداشت پر چیمبر کی طرف سے صدر ریحان نسیم بھراڑہ جبکہ تاج ہونڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حنان امجد نے دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :