ًحافظ آباد مبینہ زیادتی کے ملزم اکرام کی بازیابی کی درخواست پر پولیس و دیگر فریقین سے آج جواب طلب

جمعرات 12 جون 2025 20:20

ھ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے حافظ آباد میں خاتون سے شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی کے ملزم اکرام کی بازیابی کی درخواست پر پولیس و دیگر فریقین سے آج جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ پولیس کی جانب سے ملزم اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ہے، پولیس پہلے ہی تین ساتھی ملزمان خاور منصب، خاور فیاض اور لئیق کو پولیس مقابلے میں مار چکی ہے، استدعا ہے کہ پولیس کو ملزم اکرام کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت ملزم اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کو بھی روکنے کا حکم دے، عدالت ملزم کے دیگر اہل خانہ کو بھی بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔