ٹنڈوالہ یار، سلطان آباد پولیس کی کار سے مضر صحت 500 عدد ماوا گٹکا 120 کلو مضر صحت منشیات بنانے کا خام مال برآمد، دو خواتین گرفتار

جمعرات 12 جون 2025 20:25

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) سلطان آباد پولیس کی دوران چیکنگ کار سے مضر صحت 500 عدد ماوا گٹکا 120 کلو مضر صحت منشیات بنانے کا خام مال کو تحویل میں لیکر خواتین سمیت دو ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کردیا گرفتار ملزمان کی شناخت محمد زاہد اور مسمات ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سلطان آباد فہیم یوسفزئی نے بتایا کہ ہمارے ایس ایس پی سید سلیم شاہ کی سخت ہدایات ہیں کہ کسی صورت ٹنڈوالہ یار میں کسی قسم کی منشیات چلنے کی اجازت نہیں ہے ہم نے دوران ہم نے دوران چیکنگ ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات بنانے کا خام مال اور مضر صحت ماوا گٹکا برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے ہم جرائم پیشہ عناصر عادی مجرمان اور منشیات فروشوں کو کہنا چاہتے ہیں بہتر یہ ہی ہوگا کہ کرائم کو چھوڑ کر اچھے انسان بنے اور منشیات کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :