ملتان تھانہ صدر پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد

جمعرات 12 جون 2025 20:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ملتان تھانہ صدر پولیس کی کارروائی،ایک منشیات فروش کو گرفتارکرکے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کے روز ایس ایچ او تھانہ صدرملتان محمد ارشد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت کے دوران رضا آباد چوک پرمنشیات فروش ملزم ظفر اقبال کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مذکورہ ہیروئن کی برآمدگی کی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔