یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ فزکس کے پی ایچ ڈی سکالر سید عالم خان کا اپنے مقالے کا کامیابی کیساتھ دفاع

جمعرات 12 جون 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ فزکس میں پی ایچ ڈی سکالر سعید عالم خان نے کامیابی کے ساتھ اپنے تحقیقی مقالے کا عوامی دفاع کیا۔ سعید عالم خان نے اپنی تحقیق ڈاکٹر محمد جاوید اور ڈاکٹر زاہد علی کی نگرانی میں مکمل کی جو شعبہ فزکس یونیورسٹی آف ملاکنڈ سے وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

مقالے کی جانچ پڑتال کے لیے بیرونی ماہرین ڈاکٹر حضرت علی (شعبہ فزکس، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) اور ڈاکٹر ارباب محمد توفیق (شعبہ فزکس، ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ) نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ فزکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد اور فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹر سعید عالم خان اور ان کے سپروائزرز کو پی ایچ ڈی کے کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کا مظہر ہے۔