رحیم یارخان،راستہ بھول جانے پرمعروف ٹی وی فلم اداکارپرکی گاڑی سے ٹکرانے والے افراد کابہیمانہ تشدد‘ گاڑی توڑپھوڑڈالی‘ اغوائ کرنے کی کوشش‘

# نامعلوم شخص نے ٹی وی فلم اداکارکوپہچان کرتشدد کے مرتکب ملزمان سے بچالیا‘ معروف اداکار اپنی اہلیہ کو لینے کیلئے اپنی گاڑی پررحیم یارخان آرہے تھے

جمعرات 12 جون 2025 21:55

; رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)راستہ بھول جانے پرمعروف ٹی وی فلم اداکارپرکی گاڑی سے ٹکرانے والے افراد کابہیمانہ تشدد‘ گاڑی توڑپھوڑڈالی‘ اغوائ کرنے کی کوشش‘ نامعلوم شخص نے ٹی وی فلم اداکارکوپہچان کرتشدد کے مرتکب ملزمان سے بچالیا‘ معروف اداکار اپنی اہلیہ کو لینے کیلئے اپنی گاڑی پررحیم یارخان آرہے تھے۔

سوشل میڈیا پرپیغام وائرل‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز معروف ٹی وی فلم اداکارپرائیڈآف پرفارمنس راشدمحمودنے اپنے وائرل کیئے جانے والے ویڈیو بیان میں حقائق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ روزاپنی کارپراہلیہ کولینے کیلئے رحیم یارخان آرہا تھا جورحیم یارخان چند روز سے رہائش پذیرتھیں‘جسے ہی وہ رحیم یارخان موٹروے انٹرچینج سے باہرنکلاتوغلطی سے راستہ بھول جانے پروہ رحیم یارخان شہر کی بجائے رحیم یارخان روجھان سٹیل پل پرپہنچ گئے‘ اسی دوران سامنے سے موٹرسائیکل سوار جس پرخواتین بچے سوارتھے انتہائی تیزرفتاری سے آتے ہوئے بے قابوہوکراس کی کارسے ٹکراگئے جس سے اس کی کارکوبری طرح نقصان پہنچااسی دوران موٹرسائیکل سوار کی امداد کیلئے درجن بھرافراد آگئے اورانہوں نے مجھے حادثہ کامرتکب قراردیتے ہوئے بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایاحملہ آور ملزمان نے اس کے چہرے‘جسم حتی کہ دل پربھی مکوں کے وارکرکے اسے زخمی کیا اسی دوران حملہ آوروں کے درمیان ایک نامعلوم شخص جس نے شایدمجھے بطورادا کارپہنچان لیا میری مدد کرتے ہوئے مجھے حملہ آورملزمان جوکہ مجھے اغوائ کرنا چاہتے تھے سے بمشکل بچایا‘تاہم حملہ آورملزمان نے اس کی گاڑی کوبری طرح نقصان پہنچایا اورگاڑی میں موجودسامان بھی چھیننے کی کوشش کی‘ حتی کہ حملہ آورملزمان اس کاشناختی کارڈ تک چھین کرلے گئے‘ نامعلوم شخص کی مددسے بمشکل خود کوبچا کرمین شاہراہ پرپہنچا تومدد کیلئے پولیس پکار15پررابطہ کرتے ہوئے حقائق سے آگاہ کیا جس پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرناصرف اسے گھرپہنچنے میں مدد کی بلکہ اسے ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے حملہ آورملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاہے۔واضح رہے کہ پرائیڈآف پرفارمنس سینئراداکارراشد محمود کے ساتھ پیش آنیوالا واقعہ تھانہ سبزانی تحصیل روجھان ضلع راجن پورمیں پیش آیا۔