حسینہ واجد نریند مودی کا گٹھ جوڑ خطے میں بدامنی کا سبب بن رہا ہے،چیف ایڈوائزر محمد یونس

جمعرات 12 جون 2025 22:10

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے سابق مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا گٹھ جوڑ خطے میں بدامنی کا سبب بن رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یونس نے ایک حالیہ انٹرویو میں نریندرمودی کے اشتعال انگیز رویے کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ مودی حکومت نے سوشل میڈیا کو ڈھال بنا کر بنگلہ دیشی عوام پر ہونے والے ظلم پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا غیر سنجیدہ رویہ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔محمد یونس نے مزید کہا کہ مودی کا حسینہ واجد کو نفرت انگیز تقاریر سے نہ روکنا بھی تشویشناک ہے۔ ان کے بقول، یہ صورتحال خطے کے امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔