جے یو آئی سندھ کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس 14 جون کو کراچی میں منعقد ہوگی

جمعرات 12 جون 2025 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) جے یو آئی سندھ کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس 14 جون کو کراچی میں منعقد ہوگی، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کرنٹ صورت حال،میڈیا اور چیلنجوں پر خصوصی خطاب کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سندھ کے زیر اہتمام 14 جون کراچی کے مقامی ہوٹل میں ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں جے یو آئی کے سربراہ اور ممتاز پارلیمنٹیرین مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے۔

اس بات کا اعلان جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے کیا۔انہوں نے کہا ہے یہ کانفرنس دورِ حاضر کے میڈیا چیلنجز، عوامی رابطہ کاری، اور نظریاتی بیانیے کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان میڈیا کی نئی جہتوں، نوجوانوں کے کردار اور قومی بیانیے کی تشکیل پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

جے یو آ سندہ کے انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے پریس رلیز میں کہا ہے کہ موجود دور میں میڈیا کہ یہ کانفرنس کے ملک اور میڈیا کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔

ادھر کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں جے یو آئی سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری سمیع سواتی، ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر محمد حسین آصفی،کانفرنس کی ٹیم سید زاہد شاہ ہاشمی، رشید احمد خاکسار، ذوالقرنین علیزئی اور دیگر اہم رہنماں کے مشاورتی اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔کانفرنس میں سندھ بھر سے جے یو آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس، ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ نوجوان، سینئر صحافی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ماہرین کی شرکت کرینگے۔ یہ کانفرنس جے یو آئی کے ڈیجیٹل و نظریاتی محاذ پر متحرک کارکنان کے لیے رہنمائی کا ایک تاریخی موقع ثابت ہوگی۔