صوبائی وزیر جام خان کے چھوٹے بھائی روڈ حادثے میں زخمی

جمعرات 12 جون 2025 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) ہٹڑی بائی پاس کے قریب صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر حیدرآباد کاشف شورو کے چھوٹے بھائی روڈ حادثے میں ڈرائیور سمیت زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہٹڑی بائی پاس کے قریب کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں کار میں سوار مہران خان شورو جو کہ صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر حیدرآباد کاشف شورو کے بھائی ہیں ڈرائیور سمیت زخمی ہو گئے، جنہیں سول ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق مہران خان شورو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :