حمیمہ ملک کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

حمیمہ ملک نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا، میں اس کی پسند تھی

جمعہ 13 جون 2025 10:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک کی مبہم پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔جیو فلمز کی فلم مولا جٹ کی دارو نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔اس تصویر میں اداکارہ کو پیلی اور سبز جوڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ نے پیلی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور بربری کا اسکارف سر پر باندھ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

حمیمہ ملک نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا، میں اس کی پسند تھی۔۔۔۔۔۔ ہوں اور ساتھ میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔حمیمہ ملک کی اس پوسٹ اور کیپشن کا وائرل ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں نے جنم لے لیا ہے۔صارفین کا حمیمہ ملک کے اس کیپشن پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حمیمہ ملک کو ہمسفر مل گیا ہے جبکہ ایک صارف نے دعوی کیا ہے کہ حمیمہ ملک نے یہ اپنے مایوں کی رسم سے تصویر شیئر کی ہے۔