قصر فاروق اعظم میںسیدنا عثمان ذوالنورین سیمینار (کل )ہوگا

جمعہ 13 جون 2025 11:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)خلیفہ سوم سیدنا حضر ت عثمان غنی ؓ کے یوم شہادت18 ذوالحجہ15جون بعد نماز عشا قصرفاروق اعظم جیاموسی شاہدرہ لاہور میں مولانا حافظ حسین احمد کی زیر صدارت حضرت سیدنا عثمانؓ ذوالنورین سیمینار منعقد ہوگا جس میں مولانا عبدالخالق رحمانی مرکزی سیکرٹری جنرل سنی علما کونسل،مولانا عمر حیدرینائب صدر سنی علما کونسل پنجاب خطاب کر یں گے جبکہ نعتیہ کلام مولانا ضیا اللہ عثمان مولانا غلام یاسین پیش کرینگے، سیدنا عثمانؓ ذوالنورین سیمینار میں جماعت کے کثیر تعداد میںکارکنان شرکت کر کے سیدنا عثمانؓ ذوالنورین سے اپنی محبت اورعقیدت کااظہارکریں گے۔

متعلقہ عنوان :