ایوان بالا میں سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025ء منظور کر لیا گیا

جمعہ 13 جون 2025 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ایوان بالا میں سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا گیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

ایوان نے متفقہ طور پر تحریک کی منظوری دیدی۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یہ بل منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا۔ جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :