سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، اغواء ہونے والی بچی وہاڑی سے بازیاب

جمعہ 13 جون 2025 12:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سیالکوٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی 6 سالہ طیبہ کو وہاڑی سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سمبڑیال گاؤں کوٹ دڑا کے رہائشی محنت کش غلام قادر کی بیٹی طیبہ کو اسی محلہ میں کرایہ پر رہائش پذیر میاں بیوی اغوا کر کے روپوش ہوگئے تھے۔ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال انسپکٹر ارشاد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکنیکل ٹریسنگ کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا اور بالآخر بچی کو ضلع وہاڑی سے بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر تے ہوئے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیاہے ۔