اینٹی کرپشن سرگودھاکی کاروائی، خردبرد کے مرتکب فوڈگرین انسپکٹر اور ساتھی گرفتار

جمعہ 13 جون 2025 12:24

اینٹی کرپشن سرگودھاکی کاروائی، خردبرد  کے مرتکب فوڈگرین انسپکٹر اور ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) اینٹی کرپشن سرگودھا نے11.5ملین سرکاری گندم خردبرد کرنے والے فوڈگرین انسپکٹر اور ساتھی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سرگودھا کی طرف سے فوڈ سنٹر شاہ نکڈرسے گندم چوری کی اطلاعات موصول ہوئیں جس پر ریجنل ڈائریکٹر نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خرم انور اینٹی کرپشن بھکر کے سپرد کی۔

(جاری ہے)

انکوائری الزامات ثابت ہونے پر ملزم فوڈ گرین انسپکٹرآغا عباس اور انکے بہنوئی صفدر شاہ کار خاص، حیات لالی, شوکت عباس چوکیدار اور دیگر 4 ملزمان کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی اورفراڈ سے سرکاری گندم چوری اور خرد برد کرنے کے جرم میں مقدمہ نمبر3/2025تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دیئے ۔ ملزمان نے دھوکہ دہی، فراڈ اورجعلی سازی سے سرکاری گندم کے1764بیگ50/50کلو والے چوری کرکے خردبرد کیے جن کی مالیت بمطابق محکمہ فوڈ ریکوری ریٹ 1کروڑ15لاکھ54ہزار7سو44روپے بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :