مظفرگڑھ ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن،تحصیل بار ایسوسی ایشنز جتوئی،علی پور اور کوٹ ادو کو گرانٹ جاری کر دی،ایم پی اے

جمعہ 13 جون 2025 12:51

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے بتایا ہے کہ لاہور میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب بھرت نے مظفرگڑھ بار کے عہدیداران کو پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا ہے،جبکہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو، جتوئی، علی پور کو پچیس پچیس لاکھ کی گرانٹ کے چیک دیئے گئے ہیں،مظفرگڑھ بار سے صدر ڈسٹرکٹ بار عبدالقیوم خان دستی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری فہیم اختر بھٹہ ایڈووکیٹ نےگرانٹ کا چیک وصول کیا ۔

(جاری ہے)

اجمل خان چانڈیہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے صوبائی وزیر سے مظفرگڑھ بار کے وکلا کےلئے وکلاء کالونی کا مطالبہ کیا تھا جس پر ملک صہیب بھرتھ نے پروسیس شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،اس موقع پر صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بار ایسوسی ایشنز کو بلا تفریق گرانٹ دی جارہی ہے۔ا یم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ وہ وزیراعلی پنجاب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کےلئے خصوصی گرانٹ جاری کی ہے، بطور ممبر بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ ان کی کوشش ہے کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات کئے جائیں۔\378