
سموگ تدارک کیس، لاہورہائیکورٹ کا ہیٹ ویووز، کلائمیٹ چینج اور پانی کے ضیاع پراظہارتشویش
جمعہ 13 جون 2025 12:51
(جاری ہے)
عدالت نے حکم دیا کہ انڈسٹریل یونٹس میں نصب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی کارکردگی پر باقاعدہ سروے کیا جائے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی ہو سکے۔
سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن کے رکن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایل ڈی اے نے عدالتی حکم کے باوجود ٹولنٹن مارکیٹ سے پرندوں کو منتقل نہیں کیا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔خاتون ممبر ماحولیاتی کمیشن نے ٹولٹن مارکیٹ کے متعلق رپورٹ پیش کی اوربتایا کہ عدالت نے ٹولٹن مارکیٹ میں کتے، بلیوں سمیت دیگر جانوروں کی خریداری پر پابندی عائد کررکھی ہے، عدالتی حکم کے باوجود جانوروں کی خریدوفروخت جاری ہے، سوشل میڈیا پر دیکھاکہ گرمی سے گزشتہ دنوں کچھ اوربلیاں بھی ہلاک ہوئیں۔عدالت عالیہ نے جانوروں کی خریدوفروخت کی دکانیں جلو پارک کے قریب بنانے کی تجویر دیدی ۔ جسٹس شاہدکریم نے عوامی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کو تواحساس ہی نہیں، پانی ضائع کررہے ہیں، انہیں اس کی قدر ہی نہیں، سندھ کے عوام سے پوچھیں پانی کی اہمیت کیا ہوتی ہے۔ہیٹ ویووز،کلائٹمٹ چینج سب چیزیں اکھٹی ہوچکی ہیں، ہیٹ ویو پرقابو پانے کیلئے تمام اداروں کوفوری اقدامات کی ضرورت ہے۔پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ حکومت نے پانی کے دو لاکھ میٹرز کی تنصیب کے لیے بجٹ میں رقم مختص کر دی ہے جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ کا باقاعدہ سرکاری لیٹر عدالت میں پیش کیا جائے۔جسٹس شاہدکریم نے کہا کہ لاہور میں گاڑیوں کا دھواں چیک کرنے کیلئے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم جاری رہنا چاہیے ، واسا کے وکیل نے بتایا کہ دولاکھ دس ہزارواٹرمیٹر کی خریداری کی جارہی ہے، جسٹس شاہدکریم نے کہا کہ ان واٹر میٹرزکی تنصیب سے پانی کی خاطرخواہ بچت ہوسکتی ہے۔ عدالت نے دوران سماعت ٹریفک وارڈنز کو ہیلتھ الائونس نہ دیئے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ محکمہ فنانس رکاوٹ بنا ہوا ہے، جنہیں الائونس ملنا چاہیے انہیں دیا نہیں جاتا۔ماحولیاتی تبدیلی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ موسم شدید گرم ہو چکا ہے، درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے، ہیٹ ویوز، کلائمیٹ چینج اور دیگر خطرات ایک ساتھ موجود ہیں، ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔بعد ازاں عدالت نے تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17جون تک ملتوی کر دی۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.