چکوال، کار درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

جمعہ 13 جون 2025 13:20

چکوال، کار درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)چکوال میں موٹر وے ایم 2 پر دہراب پل کے قریب کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی ،حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کار سوار راولپنڈی سے لاہور جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے دو افراد لاڑکانہ کے رہائشی ہیں۔