نارووال،وین اور موٹر سائیکل کے حادثے میں آٹھ مسافر زخمی

جمعہ 13 جون 2025 14:10

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) وین اور موٹر سائیکل کے حادثے میں آٹھ مسافر زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ شکر گڑھ روڈ پر خان بہادر یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل اور ایوری وین میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا بعد میں ایوری وین بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں وین میں سوار آٹھ مسافر زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں حفظہ زوجہ عدیل، مریم بنت عدیل،ابیرا بنت عدیل،نازیہ زوجہ آصف،آسیہ زوجہ قیصر ، قیصر ولد اقبال،صہیب اور ناہید زوجہ صہیب شامل ہیں۔حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :