حسن ابدال ،پولیس نے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر کے چوری کی گئی کتیا برآمد کر لی

جمعہ 13 جون 2025 16:56

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ایک شہری کی قیمتی پالتو کتیا چوری کرنے والے 2 سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق عاشق حسین ولد الف دین سکنہ برہان نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو بتایا کہ میں نے شوق سے ایک کتیا مالیتی 50 ہزار روپے پالی ہوئی ہے، جسکو مال مویشی کے ساتھ گھر کے باہر باندھا ہوا تھا، کسی نے رسی کاٹ کر کتیا چوری کر لی ،جو تلاش پر معلوم ہوا کہ اورنگزیب اور سردار افسر نے ہماری کتیا چرائی ہے ۔

(جاری ہے)

جن سے جرگہ میں مطالبہ کیا مگر واپسی سے انکاری ہیں۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان اورنگزیب اور سردار افسر پسران امیر افضل سکنائے برہان تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے مسرو قہ کتیا برآمد کر کے اس کے اصل مالک کے حوالے کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :