Live Updates

اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے نطنز میں واقع جوہری افزودگی کے مرکزی مقام کو نشانہ بنایا گیا

جمعہ 13 جون 2025 17:07

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای ای) نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی صبح کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے نطنز میں واقع جوہری افزودگی کے مرکزی مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "ایران میں تشویشناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی اے ای اے کے مطابق، ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں رہ کر تابکاری (ریڈی ایشن) کی سطح اور نطنز میں موجود ایجنسی کے معائنہ کاروں(انسپکٹرز)کی سلامتی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔نطنز ایران کی سب سے اہم اور حساس یورینیم افزودگی کی تنصیب سمجھی جاتی ہے، جہاں ماضی میں بھی متعدد حملے اور سائبر حملے ہو چکے ہیں۔ یہ حالیہ حملہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ایک نیا باب ثابت ہو سکتا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات