Live Updates

موجودہ بجٹ غریب اور زراعت کش بجٹ پیش کیا گیا، مولانا عبداللہ جتک

جمعہ 13 جون 2025 17:19

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) موجودہ بجٹ غریب کش اور زراعت کش بجٹ پیش کیا گیا ۔یہ حکومت ناکام ہے چلانے والے کوئی اور ہیں۔بلوچستان میں خانہ جنگی۔ڈاکو راج ہے ناکام سے ناکام حکومت بلوچستان کی ہے۔جمعت علما اسلام ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے سپریم کونسل کے ممبر مولانا عبداللہ جتک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حکومت کو چلانے والے اور ہیں بجٹ بھی انہوں نے تیار کر کے پیش ان سے کروایا ملک مقروض ہو چکا ہے انہیں کوئی پرواہ نہیں موجودہ بجٹ کے سوال کے جواب پر مولانا عبدللہ جتک نے کہا کہ یہ بجٹ غریب کش زراعت کش بجٹ ہے۔

کوئی رلیف غریبوں کو نہیں دیا گیا۔سولر پلیٹ جو غریبوں کی سہولت تھی ان پر بھی ٹیکس لگایا گیا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کتنا غریب ریلف دیا اس حکومت نے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ناکارہ سے ناکارہ حکومت یہی ہے بد امنی لوٹ مار دن دیہاڑے رہزنی کی وارداتیں کیا نہیں ہو رہا قتل غارت بلوچستان میں ہو رہی ہے۔کوئی اختیار ان کو نہیں جس وقت چاہنے والے چاہیں اس حکومت کو ختم بھی کر سکتے ہیں ان کو نکال بھی سکتے ہیں۔

مہنھگائی مزید بڑھے گی زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے اس بجٹ میں میں کوئی زرعی اصلاحات نہیں ہے امیر امیر تر غریب غریب ہوتے جارہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں مولانا عبداللہ جتک نے کہا کہ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعیت علما اسلام ملک گیر احتجاج کر رہی ہے چاروں صوبوں میں جلسے جلوس کر رہے ہیں تنخواہ داروں کو دس فیصد باقی اپنے تنخواہوں کو لاکھوں روپے میں بڑھا دیا ہے بس یہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا مثال ہی
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات