Live Updates

مس کنڈکٹ کے الزامات پر سیشن و سول ججز کیخلاف محکمانہ انکوئریوں کے فیصلے جاری

ایک ایڈیشنل سیشن جج برطرف، ایک سول جج کی تین سال کی تنزلی ،6 ججوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ختم

جمعہ 13 جون 2025 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)مس کنڈکٹ کے الزامات پر سیشن و سول ججز کے خلاف محکمانہ انکوئریوں کے فیصلے جاری کر دیئے گئے۔فیصلوں کے مطابق مس کنڈکٹ کے الزامات پر ایک ایڈیشنل سیشن جج برطرف، ایک سول جج کی تین سال کی تنزلی اور 6 ججوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ختم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز سے متعلق فیصلے کیے تھے۔

ایڈیشنل سیشن طارق محمود انجم کونوکری سے برطرف کر دیا ،کمیٹی نے جرم ثابت ہونے پر سول جج محمد امجد کی تین سال کی تنزلی کر دی، انتظامی کمیٹی نے چھ ججز کے خلاف محکمانہ انکوائری ختم کر دی۔انتظامی کمیٹی نے سول جج چیچہ وطنی عمران عابد، ایڈیشنل سیشن فتح جنگ ارشد اقبال، ایڈیشنل سیشن جج امجد خان شیخوپورہ کے خلاف محکمانہ انکوائری ختم کر دی۔کمیٹی نے کاشف عثمان سول جج سرگودھا اور ساجد محمود سول جج ملتان کے خلاف بھی محکمانہ انکوائری ختم کر دی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات