پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعہ 13 جون 2025 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پنجاب یونیورسٹی نے رمشہ آصف دختر آصف عبداللہ کو انٹرنیشنل ریلیشنز ، محمدظہیر ولد نبی اللہ کو مائیکرو بیالوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس ، ہمایوں شاہ نواز ولد حاجی محمد حنیف کو سپیشل ایجوکیشن ،سکینہ رحمان دختر عبدالرحمان کو مالیکیولر بائیولوجی، اقراء طارق دختر رانا طارق محمودکو انفارمیشن مینجمنٹ، محمد گلریز ولد محمد بشیر کوکامرس ، مناہل ارشد دختر محمد ارشد کوریاضی، عابدہ بانو دخترجاوید حیات کومائیکرو بیالوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس، عروج اشرف دختر محمد اشرف کو باٹنی اورعثمان علی ولد عنایت اللہ کو اسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ، مقالہ جات کی تکمیل کے بعدپی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :