پنجاب بھرمیں1457ٹریفک حادثات میں14افراد جاں بحق1745زخمی ہوئے

جمعہ 13 جون 2025 18:29

پنجاب بھرمیں1457ٹریفک حادثات میں14افراد جاں بحق1745زخمی ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1457ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں736افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1009معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں917ڈرائیوز،70کم عمرڈرائیور،685مسافراور157پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ234ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت291متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 85حادثات میں102متاثرین کے ساتھ دوسر ے ، فیصل آباد83حادثات میں96متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1759متاثرین میں1383مرد اور376خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں304افراد کی اوسط عمر18سال سے کم1000افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ455زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1453موٹرسائیکلز،82آٹورکشے،168کاریں،22وین،11مسافر بسیں،33ٹرک اور114دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔