Live Updates

سندھ بجٹ ،سالانہ ترقیاتی پروگرام 520 ارب روپے تک محدود کر دیا گیا

جمعہ 13 جون 2025 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال سالانہ ترقیاتی پروگرام 520 ارب روپے تک محدود کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ تعلیم کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 99.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، صحت کے لیے 45.37 ارب روپے اور آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 73.9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، بلدیاتی حکومتوں کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ 132 ارب روپے رکھا گیا ہے، نئے بجٹ میں کراچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبے شامل ہیں، سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کیلیے رقوم مختص کی ہیں، کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو وسعت دی جائے گی، بجٹ میں ڈیجیٹل گورننس کیلیے بھی کئی اقدامات ہیں، ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے صوبائی بجٹ میں زرعی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی جائے گی، 2 لاکھ سے زائد کسانوں کو سبسڈی اور جدید زرعی مشینری کی فراہمی کے لیے ہاری کارڈ کا اجراء ہو گا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات