Live Updates

سندھ اسمبلی نے ایران میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد اکثریت رائے سے منظور کرلی

جمعہ 13 جون 2025 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) سندھ اسمبلی نے ایران میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد اکثریت رائے سے منظور کرلی ۔یہ قرار داد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے مالی سال کے بجٹ اجلاس میں پیش کی ۔سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو سندھ اسمبلی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا ۔بجٹ تقریر شروع کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسرائیل حملے کی پوری دنیا کے ساتھ ہم بھی مذمت کرتے ہیں۔اسپیکر صاحب کہہ رہے ہیں رولز کو فالو کریں۔ بجٹ کے لیے الگ سے سیشن بلایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی وقت مقرر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے۔

اس دوران وزیراعلی سندھ نے بجٹ تقریر مکمل کی۔سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس ملتوی کر کے فوری دوبارا بلا لیا گیا۔جس کے وزیر اعلی سندھ نے ایران میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی۔ ایوان نے اکثریتی رائے سے قرارداد منظور کرلی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ24 جون تک فنانس بل پر اسمبلی میں بحث ہوگی۔سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات