Live Updates

پنجاب عدلیہ میں احتساب، ایڈیشنل سیشن جج برطرف، ایک سول جج تنزلی کا شکار

انتظامی کمیٹی نے ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود انجم کو مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا

جمعہ 13 جون 2025 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) پنجاب کی عدلیہ میں کڑے احتساب کا عمل جاری ہے۔ مس کنڈکٹ کے الزامات پر سیشن اور سول ججز کے خلاف محکمانہ انکوائریوں کے فیصلے جاری کر دیے گئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامی کمیٹی نے ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود انجم کو مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا، جبکہ سول جج محمد امجد کی تین سال کے لیے تنزلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے چھ دیگر ججز کے خلاف محکمانہ کارروائی ختم کرنے کی منظوری بھی دی۔ ان میں سول جج چیچہ وطنی عمران عابد، ایڈیشنل سیشن جج فتح جنگ ارشد اقبال، ایڈیشنل سیشن جج امجد خان (شیخوپورہ)، سول جج سرگودھا کاشف عثمان، اور سول جج ملتان ساجد محمود شامل ہیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق ان فیصلوں کا مقصد عدلیہ کے وقار اور انصاف کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات