
اوتھل ،قیامت خیز گرمی میں کے الیکٹر ک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی
جمعہ 13 جون 2025 22:46
(جاری ہے)
بجلی کی بار بار طویل بندش اور آنکھ مچولی نے عوام کا جینا عزاب کردیاہے۔خصوصاً رات کے اوقات میں بجلی کی با بار معطلی نے بزرگوں، مریضوں اور بچوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
بجلی صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی صدر مقام اوتھل جہاں تمام انتظامی افسران تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیرحمانہ لوڈشیڈنگ نے عوامی زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے۔ دن ہو یا رات، بجلی کی بار بار بندش سے علاقہ مکین شدید اذیت و تکلیف کا شکار ہو چکے ہیں۔ خصوصاً رات کے وقت غیر اعلانیہ طویل بندش نے بزرگ، بیمار اور معصوم بچوں کو سخت مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔مقامی شہریوں کے مطابق "کے الیکٹرک" دن بھر کئی بار اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طریقے سے بجلی بند کرتی ہے، جبکہ رات گئی"مصنوعی فالٹ" کے بہانے گھنٹوں بجلی غائب رکھی جاتی ہے۔ پھر صبح چھ بجے ایک بار پھر بجلی داغ مفارقت دے جاتی ہے اور 9 بجے آنے کے بعد یہ سلسلہ شام تک چلتا رہتا ہے پھر شام 4 سے ساڑھے سات ،آٹھ بجے تک برقی سپلائی بندھ رہتی ہے۔ پھر رات گئے تک دوبارہ بجلی کی بندش سے عوام کی پرسکون نیند و آرام چھین لیا ہے۔قیامت خیز شدید گرمی میں گھروں میں بیمار، بوڑھے اور بچے اذیت و کوفت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ دوسری جانب بجلی کی بندش مچھروں کی یلغار ملیریا، ڈینگی جیسے موذی امراض کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔ جس پر ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کے الیکٹرک کے CEO مونس علوی اور ارباب بست و کشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اوتھل و بیلہ میں عرصہ دراز سے تعینات کے الیکٹرک منیجر اور تمام دفتری اسٹاف کا تبادلہ کیا جائے۔ جن کی تعیناتی کے بعد بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے۔ ان کی جگہ فرض شناس، ایماندار، مخلص آفیسرز تعینات کیئے جائیں۔تاکہ بجلی کی سپلائی میں بہتری آسکے۔اور شہری سکھ و چین کا سانس لے سکیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.