چمن میں زلزلے کے جھٹکے

جمعہ 13 جون 2025 20:20

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ چمن میں زلزلے کا مرکز 15 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی چمن میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،اس زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔