سی ایم ایچ فلائی اوور سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی، وزیر تعمیرات عامہ

جمعہ 13 جون 2025 20:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) آزادکشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق اور وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی نےسی ایم ایچ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور منصوبہ کو معیاری اور فی الفور تکمیل کرنےکی ہدایت کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری ورکس سردار ظفر محمود خان، چیف انجینئر ہائی ویز عبدالباسط، ایکسین ہائی ویز زاہد گیلانی اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر حکومت کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیر تعمیرات عامہ نے کہاکہ سی ایم ایچ فلائی اوور دارالحکومت مظفرآباد کا ایک بڑا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل میں کافی حد تک کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے منصوبہ کو فی الفور مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کے ٹریفک کے مسائل کم ہو سکیں۔ منصوبہ کے تعمیراتی کام کو منظور شدہ تصریحات کے مطابق مکمل کیا جائے۔ کام کی کوالٹی پر کسی قسم کو کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے محکمہ ہائی ویز اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کے وہ مقررہ وقت کے اندر منصوبہ کی شفاف انداز میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔