پنجاب بار کونسل کا دو وکلا ء کے قتل پر( آج )لاہور ڈویژن میں ہڑتال کا اعلان

آئی جی قتل میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کروا کر قانون کے مطابق سزا دلوائیں‘ وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ

جمعہ 13 جون 2025 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) پنجاب بار کونسل نے سابق سیکرٹری لاہور بار لطیف سرا ء اور ایڈوکیٹ رانا سفیان کے قتل کے خلاف آج ( ہفتہ) کے روز لاہور ڈویژن میں ہڑتال کی کال دے دی ۔ سیکرٹری پنجاب بار کونسل کی جانب سے لاہور ڈویژن میں ہڑتال کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں پنجاب بار کونسل نے دونوں وکلا ء کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ وکلا ء کے قتل کا واقعہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب قتل کے گھنائونے واقعہ میںملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کروا کر قانون کے مطابق سزا دلوائیں۔ وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ محمد لطیف سرا ء ایڈ و و کیٹ اور رانا سفیان ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف آج ہفتہ کے روز لاہور ڈویژن میں ہڑتال ہوگی، وکلا ء واقعہ کے خلاف عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔