بہاولنگر کے ڈرائیور کا ا غوا ،داڑھی مونچھیںکا ٹ دیں ، ڈھائی لاکھ روپے بھتہ لے کر رہائی ،مقدمہ درج تین گرفتار

جمعہ 13 جون 2025 21:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)نواحی چک 94چھ آر میں بہاول نگر کے ڈرائیور اللہ دتہ کو 8مسلح افراد نے جبراً اغواکرکے ڈھائی لاکھ روپے بھتہ لے کر رہا کر دیا داڑھی مونچھیںکا ٹ دیںبرہنہ وڈیو ۔ موبائل اور 75ہزار روپے بھی چھین لیے۔مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 9جون کو نورشاہ اسلام پورہ ، بہاول نگر کی ماجاں خاتون کے بھائی اللہ دتہ ڈرائیور کو محمداشرف ،ان کی بیوی رضیہ بی بی ، اکرام اور شاہ زیب بودلہ نے چارساتھیوں کے ہمراہ ساہیوال بلوایا۔

(جاری ہے)

اور یرغمال بناکر زبردستی اس کی داڑھی مونچھیں کاٹ دیں۔ عریاں وڈیو رضیہ کے ساتھ بنائی اور کمرہ میں بند کر دیا اسے آزاد کرانے کے لیے ملزموں نے پانچ لاکھ روپے بھتہ مانگا اور ویڈیو بھیج کر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ 36گھنٹے بعد اللہ دتہ کے بیٹے علی ، محمدحبیب او ر محمد حفیظ سے ڈھائی لاکھ روپے بھتہ وصول کر کے رہا کیا ۔ جب بھائی اللہ دتہ کے اغوا کی خبر اس کی بہن تاج بی بی کو ملی تو اسے ہارٹ اٹیک آیا جسے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔پولیس فرید ٹائون نے ماجاں بی بی کی مدعیت میں 8ملزموں کے خلاف مقدمہ 342، 380، 337ایف 1، 337وی ، 292سی ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور تین ملزموں کو گرفتارکرلیا۔