Live Updates

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سکھر کے کارکنان کی احتجاجی ریلی

جمعہ 13 جون 2025 21:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر (وحدت یوتھ سکھر ڈویڑن) کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد نے حیدری مسجد سے جیل چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی اور اسرائیلی اور امریکہ کے خلاف شدید نعریبازی کی ، ریلی کی قیادت ایڈووکیٹ محسن سجاد اترا ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ،سید کاشف نقوی ڈویڑنل صدر وحدت یوتھ سکھر،زوہیب کلوڑ،جنرل سیکرٹری نبیل بلوچ ،نائب صدر مہدی رضا کررہے تھے اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کھلی جارحیت، عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

میں اس بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتیہیں پوری امت مسلمہ کو اس نازک گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات