نصروئی ریکی اور محمد حسنی قبیلے کے درمیان تنازعہ کا پرامن تصفیہ کرکے دونوں قبائل کو شیروشکر کردیا گیا

جمعہ 13 جون 2025 21:30

واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ماشکیل میں گزشتہ ماہ نصروئی ریکی قبیلے چیئرمین یو سی زاوگ ملا عبید اللہ ریکی کے بیھتیجے ،محمد اختر نصروئی ریکی اور حاجی محمد انور محمد حسنی کے نواسہ درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پیدا ہوا تھا جس پر ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی،سردار دولت خان ریکیاور تحصیلی جنرل سیکرٹری مولوی عبدالروف ریکی نے ثالثی اور خیرخوائی کرتے ہوئے نصروئی ریکی کے افراد کو محمد حسنی برادری کے ہاں گھر گئے اور محمد حسنی برادری نے انھیں معاف کرتے ہوئے تنازعہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا اس موقع پر دونوں قبیلے کے افراد کو آپس میں بغل گیر کرکے شیر و شکر کر دی گئی ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی سردار دولت خان نصروئی ریکی اور مولوی عبدالروف ریکی نے دونوں قبائل کو آپس و شیر و شکر ہونے پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قوموں میں اختلافات اور ناچاکیاں و ناراضگیاں پیدا ہوتے رہتے ہیں مگر وہ ابدی نہیں ہوتے بلکہ اسلامی و بلوچی روایات کے تحت حل ہوتے ہیں ان رہنماوں نے کہا کہ دونوں سے بہترین سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا دونوں قبائل کا فیصلہ اختلافات رکھنے والے دیگرقبائل کے لئیے ایک زندہ مثال ہیں اس لئیے قبائلی تنازعات میں جکڑے دیگر قبائل محمد حسنی اور نصروئی ریکی برادری کے فیصلے کی تلقین کرتے ہوئے اپنے اختلافات ختم کرکے برادر اقوام میں اتحاد و اتفاق کی نوید سنا دیں تصفیئے میں مولوی عبداللہ ریکی حافظ محمود ،حافظ خلیل،میر احسان الٰہی ریکی ،میر ملابخش ریکی ،میر جیند خان ریکی ،وائس چیئرمین لدگشت میر عکاشہ ملازئی،ڈاکٹر بشیر ریکی ،ْحاجی امام بخش ریکی ،حاجی باسط ریکی ،مصطفی ریکی،شاجی عابد صدام ریکی ،محمد صالح ریکی وسیم ریکی ،میر نغدی ریکی ،حافظ نظر ریکی ،ڈاکٹر خالد کبدانی،حاجی صمد ریکی میر عمر ریکی،میر قدرت اللہ ریکی ،مطیع ریکی ،عدنان جان ریکی، محمد ابوبکر ریکی ،میرشا مسعود ریکی عشمت ریکی ،قادر بخش ریکی نصیب اللہ ریکی ،عزیز ملنگزہی شاہ حسین سیاپاد،غلام ریکی ،محمد حسنی برادری سے حاجی محمد انور محمد حسنی ،حاجی غلام جان محمد حسنی ،زبیر جان محمد حسنی میر نیال خان کشانی ،ضیاء محمد حسنی اکبر جان محمد حسنی ،حافظ کبیر محمد حسنی وقار جان محمد حسنی ،مختار محمد حسنی ،آصف حسنی،عبدالرازق محمد حسنی اعجاز محمد حسنی ،ریاض محمد حسنی ،سردار طاہر خان کشانی ،عبدالروف محمد حسنی ،زاہد محمد حسنی،اخترمحمد حسنی ،نزیراحمد محمد حسنی و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :