عمرکوٹ ، آسمانی بجلی گھر پر گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ، تین افراد جھلس کر زخمی

پیر 8 ستمبر 2025 18:29

عمرکوٹ ، آسمانی بجلی گھر پر گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق  ، تین افراد جھلس ..
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) آسمانی بجلی گھر پر گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ، تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے نواحی علاقے بڈالی کے قریب گاؤں محمد علی ناگوری میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں شریمتی مروان،ناگو 12 سالہ شانتی اور 08 سالہ میوؤ کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران 8 سالہ بچہ میوؤ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیاجبکہ دیگر تین زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے،بعد ازاں واقعے کی خبر ملتے ہی عمرکوٹ سے منتخب ہونیوالے پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سید امیر علی شاہ زخمیوں کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچ گئے سید امیر علی شاہ نے آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کے زخمی ہونے اور بچے کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا،ایم پی اے سید امیر علی شاہ نے ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کریں،انہوں نے زخمیوں کے ورثاء کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

\378