Live Updates

اسرائیل سزا سے بچ نہیں سکے گا،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا قوم کے نام ویڈیو پیغام

ہفتہ 14 جون 2025 02:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل سزا سے بچ نہیں سکے گا۔قوم کے نام ویڈیو پیغام میں انہوں نےکہا کہ متعدد فوجی کمانڈروں اور چھ جوہری سائنسدانوں کی شہادت پر اسرائیل کو سخت ترین جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ صیہونی حکومت نے اپنے لئے ایک تلخ اور تکلیف دہ تقدیر پر مہر ثبت کردی ہے۔ ایرنی سپریم لیڈر نے کہا کہ شہید ہونے والے کمانڈروں کی جگہ فوری طور پر تعیناتیاں کردی گئی ہیں جو اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ صیہونی حکومت کوایران پر وحیشانہ جارحیت کے بعد اب سخت جواب کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات