Live Updates

اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہاہے ، عالمی فورم پر بات کروں گا،خواجہ آصف

غزہ میں قتل عام پر تمام مسلم ممالک کا اتحاد ہونا چاہیے، تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر مشترکہ دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے، وزیر دفاع

ہفتہ 14 جون 2025 03:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے، عالمی فورم پر بات کروں گا۔

(جاری ہے)

اسرئیل کے ایران پر حملے سے متعلق خواجہ آصف نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ ایران ہمارا بھائی ہے، ہمارے ایران سے دیرینہ تعلقات ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کی کشیدگی سے متعلق بین الاقوامی فورم پر بات کروں گا، اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ غزہ میں قتل عام پر تمام مسلم ممالک کا اتحاد ہونا چاہیے، تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر مشترکہ دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات