Live Updates

کہ ایران پر اسرائیلی حملہ افسوسناک ]بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، نیئر بخاری

ہفتہ 14 جون 2025 03:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر بخاری نے ایران پر اسرائیلی حملہ شرمناک قرار دہتے ہوئے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ افسوسناک و قابل مذمت ہے ،ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں نیر بخاری نے تجویز دی کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف اسلامی سربراہی کانفرنس اجلاس بلایا جائے اسلامی امہ جارح اسرائیل کے خلاف ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کا دشمن ملک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سپر پاورز ممالک دنیا کی سلامتی کی خاطر کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام مشکل کی گھڑی میں ایران کے ساتھ ہیں ،شہید ایرانی قیادت اور دیگر شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات