Live Updates

سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

لارڈز میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے کھیل کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا

ہفتہ 14 جون 2025 11:59

سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ان دنوں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے۔لارڈز گراؤنڈ کی روایت کے مطابق یہاں کھیلے جانے والے ہر ٹیسٹ کے دن کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا جاتا ہے۔

جمعرات کو پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے لارڈز میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے کھیل کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا۔خیال رہے کہ ثنا میر کو حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا ہے، وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتو ن کرکٹربنی ہیں۔

(جاری ہے)

ثنا میر نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کیرئیر کا آغاز دسمبر 2005 کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا جبکہ آخری ایک روزہ میچ نومبر2019، لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا۔

ثنا میر نے اپنے کرئیر میں 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے 2009 سی2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔انہوں نے 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1630 رنز بنائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات