Live Updates

اسرائیل کی جارحیت عالمی قوانین کے خلاف کھلی بغاوت ،ریاستی خودمختاری کی پامالی عالمی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی ، اسرائیلی جارحیت دنیا کے امن پر براہِ راست حملہ ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی

ہفتہ 14 جون 2025 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہ جارحیت عالمی قوانین کے خلاف کھلی بغاوت ہے،ریاستی خودمختاری کی پامالی عالمی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ، اسرائیلی جارحیت دنیا کے امن پر براہِ راست حملہ ہے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں خالد حسین مگسی نے کہا کہ ہم اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،مظلوموں کا ساتھ دینا ہماری سفارتی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے، ہم اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت دنیا کے امن پر براہِ راست حملہ ہے،انسانیت کا تحفظ صرف الفاظ سے نہیں، مؤثر اقدام سے ہوگا۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ اسرائیل کی یہ جارحیت عالمی قوانین کے خلاف کھلی بغاوت ہے اور ریاستی خودمختاری کی پامالی عالمی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات