اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا

ہفتہ 14 جون 2025 16:30

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں نے امریکی میڈیا کے صحافی کو ایران کے میزائل حملے کی تل ابیب میں کوریج سے روک دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ رپورٹر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقے کی براہ راست کوریج کرنے کیلیے پہنچا تھا۔اس موقع پر اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں نے صحافی کو وہاں سے لائیو کوریج میں حملے سے ہونے والے نقصانات دکھانے سے روک دیا۔