جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل کا سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ آف نکیال کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

ہفتہ 14 جون 2025 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ،سابق چیف الیکشن کمشنر وریٹائرڈ سینئر جج سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ آف نکیال کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے کہا کہ سردار خضر حیات ایڈووکیٹ دبنگ قانون دان اور مظلوم ومحکوم عوام کی توانا آواز تھے۔

(جاری ہے)

قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ کی وفات عظیم سانحہ ہے ان کی وفات سے خلا پر ہونا انتہائی مشکل ہو گیا ہیقانون و انصاف، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جملہ پسماندگان کو صبر دے آمین۔