
ایران کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ
اسرائیل کے اقدامات ایران کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے خودمختار رکن ملک کی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں. وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابط
میاں محمد ندیم
ہفتہ 14 جون 2025
15:02

(جاری ہے)
انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات ایران کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے ایک خودمختار رکن ملک کے علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اعلیٰ سفارت کار نے ان حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے . عراقچی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کے تحت فوری کارروائی کرے، اسرائیلی حملوں کی مذمت کرے اور اس کو جوابدہ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے دوسری جانب انتونیو گوتریس نے حملوں پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مذمت کی اور عزم ظاہر کیا کہ اقوام متحدہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے اور خطے میں امن و استحکام کو بحال کیا جا سکے. یادرہے کہ اسرائیل نے جمعہ کے روز فضائی حملوں میں ایران کے اعلیٰ عسکری قیادت کو بھی ہدف بنایا ایران کی مسلح افواج کے چیئرمین میجر جنرل محمد باقری اور اسلامی انقلابی گارڈز کور کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی ان حملوں میں شہیدہوئے. اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کاروائی کے طور پر اسرائیل کے متعدداہم علاقوں‘فوجی تنصیبات اور دیگر علاقوں کو بلیسٹک میزائلوں اور ڈرونزسے نشانہ بنایا ‘اسرائیل کے اشتعال انگیزحملوں کے بعد فریقین کے درمیان کشیدگی برقرارہے اسرائیل نے حملوں کو طویل مہم کا آغاز جبکہ ایران نے جوابی حملے جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے روس نے خطرناک نتائج سے خبردارکرتے ہوئے فریقین کو ثالثی کی پیشکش کی ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت ،واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
-
وزیراعلیٰ کا کوڑے کے ملبے تلے دب کر دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و صدمہ کا اظیہار
-
خیبرپختونخوا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرانتہائی افسوس ہے‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ کا پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ
-
رانا مشہود کا سیلاب سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس، حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہ
-
وزیرداخلہ کا اوچ شریف میں شہید کیپٹن محمد آصف کی رہائش گاہ کا دورہ ، اہل خانہ سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
-
وفاقی وزیر علیم خان کا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ ، سیلاب سے پیدا صورتحال اوربڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کی بحالی پرگفتگو
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، سیکیورٹی ذرائع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.