
ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے‘یروشلم اور وسطی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں
اسرائیل تہران کی فوجی طاقت کو ختم کرنے کے ساتھ حکومتی نظام گرانا چاہتا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
ہفتہ 14 جون 2025
15:11

(جاری ہے)
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانا ہے اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ ایران اس وقت ایک کمزور پوزیشن میں ہے اس کا فضائی دفاع پچھلے سال کے فضائی حملوں میں متاثر ہوا ہے اور خطے میں اس کے حمایتی گروہ خاص طور پر لبنان میں حزب اللہ شدید نقصان اٹھا چکے ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کی شدت مقصد صرف جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ ایرانی نظامِ حکومت کو گرانا ہے گذشتہ رات اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ایرانی عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی قیادت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں. انہوں نے کہاکہ اسرائیلی فوجی آپریشن کا مقصد نہ صرف جوہری بلکہ بیلسٹک میزائل کے خطرے کو بھی ختم کرنا ہے اور جب ہم اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں تو ہم آپ کے مقصد یعنی آزادی کی راہ بھی ہموار کر رہے ہیں . رپورٹ کے مطابق یہ بات ایرانی قیادت کے لیے شاید سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہو گی کیونکہ ان کی اولین ترجیح ہمیشہ نظامِ حکومت کی بقا کو یقینی بنانا رہی ہے اب ان پر شدید دباﺅ ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ حملے اندرونی عدم استحکام یا حکومت مخالف تحریک کو جنم دیں گے یا نہیں. برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے اس کی جوہری تنصیبات اور میزائل سائٹس پر حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کے طور پر متعدد حملے کیے ہیں اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کے مطابق ان حملوں میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے. رپورٹ میں اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ساحلی پٹی کے مرکزی علاقے پر راکٹ حملوں کے بعد درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اوررات بھر وسطی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں جبکہ لاکھوں افراد سائرن بجنے کے بعد پناہ گاہوں کی جانب بھاگتے رہے اقوامِ متحدہ میں ایران کے نمائندے کا کہنا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں 78 ایرانی شہری ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ بس بہت ہو گیا، اب جنگ رکنی چاہیے دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے بھی دونوں فریقین کو تحمل برتنے کی اپیلیں جاری ہیں.
مزید اہم خبریں
-
جنگوں کے بدلتے نظریات (دوسرا حصہ)
-
پی آئی اے میں مفت و رعایتی ٹکٹوں کی بندربانٹ کا انکشاف، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
-
بھارت جھگڑالو پڑوسی کی بجائے اچھے ہمسائے کی طرح رہے، وزیراعظم
-
ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا اعلان
-
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار
-
وزیراعلی خیبرپختونخواہ کا 8 مہینوں سے بند میٹ پروسیسنگ پلانٹ پر اچانک چھاپہ اور سخت نوٹس
-
سعودی عرب پر حملے کے عزائم رکھنے والے یاد رکھیں کہ پاکستان کا جواب کیسا ہوگا؟
-
eخیبرپختونخوا میں کینسر کے علاج میں انقلابی پیش رفت
-
دنیا بھر کی رائے: یو این جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے بارے میں جانیے
-
غزہ: یونیسف کا امدادی ٹرک گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
-
سلامتی کونسل: ایران پر عائد پابندیوں میں رعایت برقرار رکھنے کی قرارداد مسترد
-
جنرل اسمبلی: امریکی ویزا نہ ملنے پر فلسطینی صدر کا ویڈیو خطاب منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.