Live Updates

ایران اسرائیل جنگ سے تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد سے زائد کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا،رپورٹ

ہفتہ 14 جون 2025 16:44

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ایران اور اسرائیل کے درمیان فضائی حملوں کے تبادلے نے عالمی منڈی میں ہنگامہ برپا کر دیا، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد سے زائد کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ یہ کشیدگی مشرق وسطی سے تیل کی برآمدات میں خلل ڈال سکتی ہے، جس کا براہ راست اثر عالمی معیشت پر پڑے گا۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 7.02 فیصد اضافے کے ساتھ 74.23 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جو کہ ایک دن میں 13 فیصد سے زیادہ اضافے کے بعد 78.50 ڈالر تک جا پہنچی تھی جو کہ یہ 27 جنوری کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات