کشیدگی میں اضافہ علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے ، او آئی سی

بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سنگین خلاف ورزی خطرناک نتائج کا پیش خیمہ بھی بن سکتی ہے،بیان

ہفتہ 14 جون 2025 16:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)اور رابطہ عالم اسلامی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کشیدگی میں اضافہ علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

بیان میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا گیا کہ وہ جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرتے ہوئے اپنی قانونی اور سیاسی ذمہ داریاں پوری کرے۔رابطہ عالم اسلامی نے بیان میں خبردار کیا کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سنگین خلاف ورزی عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا پیش خیمہ بھی بن سکتی ہے