نوشہرہ ورکاں، جنازے میں شرکت کے لیے جانے والی فیملی روڈ حادثے کا شکار 4 افراد خانہ شدید زخمی

ہفتہ 14 جون 2025 17:00

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) نوشہرہ ورکاں جنازے میں شرکت کے لیے جانے والی فیملی حادثے کا شکا ر ہو گئی، 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ بتایاگیاہے کہ اسلام آباد سے جنازہ میں شرکت کے لیے موضع ونی جانے والی ایک فیملی کی کار ظفرآباد کے قریب تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی اور کار میں سوار محمد رضا، محمد رضوان، بلقیس بی بی اور نائلہ بی بی شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پرحیدر پولیس چوکی کے اہلکاروں اور مقامی راہگیروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے شدیدزخمی حالت کے انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیاصورتحال اس وقت مزید افسوسناک ہو گئی جب ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں زخموں کو ٹانکنے کے لیے بنیادی ترین طبی سامان، سٹیچنگ دھاگہ تک موجود نہیں تھاعملے نے بازار سے دھاگہ منگوا کر زخموں کی مرہم پٹی کی عینی شاہدین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی مین بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کااظہار کیا۔\378