سانگلہ ہلکار اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے تین بچے جاں بحق

ہفتہ 14 جون 2025 17:39

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) سانگلہ ہل کے نواحی شاہ کوٹ مین جی ٹی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں تین بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14سالہ ابوبکر ،13سالہ نا معلوم اور 13سالہ بھی نا معلوم شامل ہیں ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکو حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاشوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔